جیو نیوز کی خبر کے مطابق روپے کی قدر کم اور تیل قیمت بڑھنے کے پیشِ نظر یکم نومبرسے پیٹرول مزید منہگا ہونا کا خدشہ ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے تک اضافے کا تخمینہ ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے، اگلے 5 دن امپورٹ ہونے والے تیل کی قیمت کا اتار چڑھاؤ حتمی قیمت کا تعین کریگا۔
یاد رہے کہ حکومت ہر 15 دن میں پیٹرول کی قیمت کا تعین کرتی ہے، 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔