Post Top Ad




اکتوبر 30, 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

 


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے گروپ 1 میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

 آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کیلئے 126 رنز کا ہدف دیا جسے انگلینڈ نے باآسانی 11.4 اوورز میں صرف  2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کی  پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ایرون فنچ 44 اور   ایشٹن اگار 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3،کرس ووکس اور ٹائم ملز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نےجارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا، انگلش ٹیم نے  126 رنز کا ہدف  11.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے 22 اور ڈیوڈ ملان 8 رنزبناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جوز بٹلر نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور  جونی بیئرسٹو 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور ایشٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Post Bottom Ad