Post Top Ad




اکتوبر 31, 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

 


آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت  دی ۔

بھارتی بیٹسمینوں کی کیویز بولرز کے سامنے ایک نہ چلی اور یکے بعد دیگرے  وکٹیں گرتی رہیں اور تمام بیٹسمین  کوئی خاطر خواہ رنز نہ بناسکے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے جدیجا 26 اور ہاردک پانڈیا 23 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان کوہلی بھی کویز بولرز کو پریشان نہ کرسکے اور وہ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولڈ نے 3 اور ایش سودھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے 111 رنز کا ہدف با آسانی 15ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

گروپ 2 کے چارٹ پر نظر ڈالی جائے تو بھارت 0 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر پر ہے جبکہ پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

Post Bottom Ad