Post Top Ad




نومبر 01, 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر ورلڈ کپ سے باہر کردیا

 


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں انگلینڈ نےسری لنکا کو  26 رنز سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شاناکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

جوژ بٹلز نے اس ورلڈ کپ کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 67 گیندوں پر ناقابل شکست 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

4 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکاکی پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا اس ورلڈکپ کی پہلی ٹیم ہے جو ایونٹ سے باہر ہوئی تاہم اس نے  اپنا آخری میچ  ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنا ہے۔

Post Bottom Ad