محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عسکری قیادت کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو آج صبح پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور 85 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا: صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےایٹمی سائنسدان ڈاکٹر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا، 1982 سے ڈاکٹر عبدالقدیر کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، جوہری ہتھیار وں کے حوالے سے قوم ان کی خدمات کبھی نہیں بھولے گی۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 10, 2021
Deeply saddened to learn about the passing of Dr. Abdul Qadeer Khan. Had known him personally since 1982.
He helped us develop nation-saving nuclear deterrence, and a grateful nation will never forget his services in this regard. May Allah bless him.
ڈاکٹر قدیر قومی ہیرو کی حیثیت رکھتے تھے: عمران خان
محسن پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی ریاست بنانے میں مرکزی کردار اداکیا جس کی وجہ سے پاکستانی قوم ان سے بے پناہ محبت کرتی تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے ہمیں ایک جارحانہ ایٹمی قوت رکھنے والے پڑوسی ملک سے تحفظ فراہم کیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستانیوں کے لیے قومی ہیرو کی حیثیت رکھتے تھے۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق فیصل مسجد میں کی جائے گی۔
Deeply saddened by the passing of Dr A Q Khan. He was loved by our nation bec of his critical contribution in making us a nuclear weapon state. This has provided us security against an aggressive much larger nuclear neighbour. For the people of Pakistan he was a national icon.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 10, 2021
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس کی جانب سے بھی ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔
اللہ تعالی ڈاکٹرعبد القدیر کے درجات بلند فرمائے: آرمی چیف
ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعبد القدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں، اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے درجات کو بلند کرے۔