Post Top Ad




نومبر 21, 2021

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا

 


پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال اور پیٹرول پمپس بند کرنے  کا اعلان کردیا۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے سیکر ٹری اطلاعات نعمان علی بٹ کا کہنا تھاکہ پیٹرول پمپس 25 نومبر سے بندکردیں گے جبکہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی پیٹرول پمپس بند ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کامطالبہ ہےکہ ڈیلرز منافع میں اضافہ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے، جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیاجاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

نعمان علی بٹ کا کہنا تھاکہ حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی لیکن حکومت نے یقین دہانی پر کوئی عملددرآمد نہیں کیا۔

خیال رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے اس سے قبل 5 نومبر سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم ہڑتال کی کال وفاقی وزیرحماداظہر اور سیکرٹری پیٹرولیم سے ملاقات کے بعد واپس لی گئی تھی۔

پیٹرولیم مصنوعات پرڈیلرزمنافع بڑھانے کی حکومتی یقین دہانی پرہڑتال کی کال واپس لی تھی۔

Post Bottom Ad