Post Top Ad




نومبر 09, 2021

کراچی انٹر بورڈ نے سیکنڈ ایئر پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

 


کراچی انٹر بورڈ نے سیکنڈ ایئر سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق 24 ہزار 170 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے 22 ہزار 119 امیداور کامیاب ہوئے۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے بتایاکہ  3080 امیدوار اے ون گریڈ، 2123 اےگریڈ اور 2825 امیدوار بی گریڈ سے پاس ہوئے جب کہ 4036 امیدواروں نے سی، 6605 نے ڈی اور 3450 امیدواروں نے ای گریڈ سے امتحان پاس کیا۔

چیئرمین بورڈ کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 91.51 فیصد رہا۔

Result Gazette for Annual 2... by Aamir Hussain

Post Bottom Ad