Post Top Ad




جنوری 10, 2022

سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ 76 لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ

 


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 8 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ 76لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی البتہ  مالی امداد کسی زندگی کا مداوا نہیں۔

دوسری جانب عثمان بزدار نے مری کے برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سانحے کے ذمے داروں کے تعین کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی جب کہ مر ی کوضلع کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Post Bottom Ad