پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کاآفیشل ترانہ گائیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ آفیشل ترانہاگلے ہفتے ریلیز کیا جائے گا اور ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بھی بجایا جاتا رہے گا۔
Atif Aslam and Aima Baig to sing #HBLPSL7 anthem
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 13, 2022
More details: https://t.co/Qn2OfAJMgu#LevelHai pic.twitter.com/MsqrvUvXSc
یہ پہلا موقع ہئ کہ کہ عاطف اسلم پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ گائیں گے جبکہ آئمہ بیگ نے گزشتہ برس چٹھے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ "گروو میرا" گایا تھا۔
ترانے کے پروڈیوسر عبداللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا ترانہ تیار کرنا کسی بھی موسیقار کے لیے ایک خواب کی مانند ہوتا ہے، یہ اعزاز دینے پر پی سی بی کے مشکور ہیں۔
عبداللہ صدیقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ایسا ترانہ تیار کرنے کی کوشش کی ہے جو کھیل کی روح کے مطابق ہو، یقین ہے کہ شائقین کرکٹ کو یہ ترانہ بہت پسند آئے گا۔