Post Top Ad




جنوری 12, 2022

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

 


وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

عمران خان کی آمر پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے انکا استقبال کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے قومی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا اور ملک کے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کی جانے والی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Post Bottom Ad