پاکستان سپر لیگ 7 کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو20 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان کے 217 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 20ویں اوور میں197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شاداب خان 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔
Shadab played a blinder in Islamabad's chase, but the David-Rossouw blitz was enough for Multan Sultans to go six points clear at the top#IUvMS #PSL2022 https://t.co/StHTJJ4tqa pic.twitter.com/dm73wMFp1x
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 1, 2022
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 217رنز بنائے ، ٹِم ڈیوڈ 29 گیندوں پر 71رنز بناکر نمایاں رہے۔
ملتان کے 217 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 20ویں اوور میں197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شاداب خان 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔