Post Top Ad




فروری 01, 2022

مسجد نبوی ﷺ میں 2 سال بعد رمضان میں اجتماعی افطار کی اجازت دے دی گئی

 


مدینہ منورہ:  مسجد نبوی ﷺ شریف میں کورونا کے باعث 2 سال سے معطل اجتماعی افطاری کی رواں سال رمضان میں اجازت دے دی گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے  کے مطابق رواں سال مسجد نبوی ﷺ میں افطار کیلئے سخت قوانین بنائے گئے ہیں اور ساتھ ہی سماجی فاصلے بھی نافذ کیا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سماجی فاصلے کی صورت میں ایک صف میں 5 افراد جبکہ سماجی فاصلے کی پابندی نا ہونے پر 12 افراد ایک صف میں بیٹھیں گے۔

اس کے علاوہ دسترخوان کی دوسری جانب کوئی روزہ دار نہیں بیٹھ سکے گا۔

Post Bottom Ad