Post Top Ad




اپریل 29, 2022

مسجد نبویﷺ کی بے حرمتی کے الزام میں 5 پاکستانی گرفتار

 


مدینہ منورہ کی پولیس نے مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں نازیبا نعرے لگانے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے الزام میں 5 پاکستانیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان مدینہ منورہ پولیس کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے احاطےمیں نازیبا الفاظ کسنے کے الزام میں 5 پاکستانی شہری گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان  کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد نے پاکستانی خاتون اور ان کے ساتھیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور گرفتار افراد پر مقدس مقام کی بےحرمتی کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق زیرحراست افراد پر زائرین اور نمازیوں کی سلامتی اورعبادات میں خلل ڈالنے کا الزام ہے اور  ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کچھ افراد نے چور چور کےنعرے لگائے اور مریم اورنگزیب کو گالیاں دی گئیں تھی۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے جبکہ اس نعرے بازی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش تھے تاہم صاحبزادہ جہانگیر  نے ایک ویڈیو پیغام میں اس کی تردید کی ہے۔

Post Bottom Ad