Post Top Ad




اپریل 28, 2022

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے

 

 گورنر مدینہ فیصل بن سلمان آل سعود نے اعلی سعودی حکام کے ہمراہ ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
 فوٹو: PakPMO Twitter

وزیراعظم شہبازشریف اپنے 13 رکنی وفد کے ہمراہ  3 روزہ سرکاری  دورے پر سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

گورنر مدینہ فیصل بن سلمان آل سعود نے اعلیٰ سعودی حکام کے ہمراہ شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزرا  بلاول بھٹو زرداری،  شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین،خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب،  خواجہ آصف اور  ایم این اے محسن داوڑ  شامل ہیں، وفد میں وزیراعظم شہباز شریف کے پرسنل اسٹاف کے 4 لوگ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات، گارڈ آف آنر دیا گیا

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر سعودی عرب گئے ہیں۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف  کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

وزیر اعظم نے وفد کے ہمراہ  روضہ رسول ﷺ پر حاضردی اور نماز ادا کی۔ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری جیسے تعلقات کو فروغ دینےکے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے میں مجموعی طورپر ساڑھے 7 ارب ڈالر کے پیکج پربات کریں گے اور سعودی عرب سے رواں سال کے آخر تک 4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں مؤخر کرنےکی درخواست کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیف ڈپازٹ کے طورپرمزید 2 ارب ڈالرپاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھوانے کی درخواست کریں گے جب کہ مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی ایک ارب ڈالر سے  بڑھا  کر  2 ارب ڈالرکرنے کی درخواست کی جائے گی۔

Post Bottom Ad