Post Top Ad




مئی 22, 2022

کانز فلم فیسٹیول میں یوکرین میں خواتین سے زیادتی پر خاتون کا برہنہ ہوکر احتجاج

 


کانز فلم فیسٹیول میں ایک خاتون نے یوکرین میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے معاملے پربے لباس  ہوکر احتجاج کیا۔

فرانس میں جاری کانز فل فیسٹیول میں شریک ایک عورت نے ریڈ کارپیٹ پر شرکا کے درمیان اپنا گاؤن اتار کر چیخ و پکار شروع کردی۔

خاتون نے چیخ و پکار کے دوران ’ہمارے ساتھ زیادتی بند کرو‘ کے نعرے لگائے۔

خاتون نے اپنے جسم پر یوکرین کے پرچم کے رنگ بھی کررکھے تھے اور خاتون کے جسم پر بھی ’Stop Raping US‘ تحریر تھا۔ 

خاتون کے اس اقدام پر تقریب میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نےانہیں فوری طور پر گھیر لیا اور گاؤن پہنانے کی کوشش کی۔

خاتون کے احتجاج پر یوکرینی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک کے مختلف حصوں پر روسی فوج کے قبضے کے بعد خواتین ساتھ زیادتی کے کیسز رپورٹ ہونے کے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Post Bottom Ad