ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈزکےگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلوگھی کی قیمت میں 208 روپےتک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈز کےگھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
مختلف برانڈز کےکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پرکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔