ترجمان ارسا نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعٽ دریاؤں میں پانی کی آمد میں بہتری آئی ہے جس کے بعد سندھ کو پانی کی فراہمی 32 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 60 ہزار کیوسک کر دی گئی ہے۔
جیو نیوز اردو کی خبر کے مطابق ترجمان ارسا خالد ادریس رانا نے بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے پانی کی دستیابی میں کچھ بہتری آئی ہے جس کے بعد سندھ کو پانی کی فراہمی بڑھا دی گئی ہے۔
سندھ میں پانی کی قلت سے متعلق ترجمان ارسا نے بتایا کہ سندھ کو پانی کی فراہمی 32 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کیوسک کر دی ہے تاہم سندھ تک یہ اضافی پانی پہنچنے میں چار پانچ دن لگ جائیں گے۔
اس کے علاوہ پنجاب کو پانی کی فراہمی بھی 51 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کیوسک کر دی گئی ہے۔