Post Top Ad




جون 30, 2022

کراچی میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان

 

کراچی میں 2 جولائی کی شام یا رات سے وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے  جب کہ بارش سے قبل آندھی بھی چل سکتی ہے جس دوران ہوا کی رفتار 81 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔

محکمہ  موسمیات نے شہرِ کراچی  میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون کے پہلے اسپیل کی شدت سندھ میں زیادہ رہے گی البتہ کراچی میں 2 جولائی کی شام یا رات سے وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے  جب کہ بارش سے قبل آندھی بھی چل سکتی ہے جس دوران ہوا کی رفتار 81 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مون سون سسٹم کراچی پر سے گزرا تو 50 سے 70 ملی میٹر بارش متوقع ہے جب کہ  مون سون سسٹم کا مرکز اگر کراچی سے گزرا تو 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے ماہی گیروں کو 3 سے 5 جولائی کے دوران طغیانی کے باعث گہرے  سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی  ہے۔

Post Bottom Ad