Post Top Ad




جون 02, 2022

حکومت نے پیٹرول پھر مہنگا کردیا، قیمت 209 روپے فی لیٹر ہوگئی

 


حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا ہے، اور نئی قیمت 209 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا، مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 209 روپے 86 پیسے کا ہوگیا ہے۔

جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی تیس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 204 روپے 15پیسے ہوگی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے،  مٹی کے تیل کی قیمت بڑھا کر 181 روپے 94 پیسے کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ مئی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 149 سے بڑھاکر 179 روپے کردی گئی تھی۔

Post Bottom Ad