Post Top Ad




جون 08, 2022

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں  ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز چیلنجنگ ہوگی، سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتا تو میں بھی پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتا، ہر سیریز اہم ہے اور آج کے میچ میں محمد حارث ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمدر ضوان، شاداب خان، محمد حارث، خوشدل شاہ اور محمد نواز  شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان میں شائقین اے اسپورٹس، اور ARY Zap ایپ اور ویب سائٹ پر میچ براہراست دیکھ سکتے ہیں۔

Post Bottom Ad