Post Top Ad




جون 10, 2022

عامر لیاقت حسین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردخاک، نمازِ جنازہ بیٹے نے پڑھائی

 

عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی۔ میڈیا اسکرین شارٹ فوٹو

معروف اینکر و مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو  عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں سپردخاک کردیا گیا۔ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔

عامر لیاقت کی نمازجنازہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کی جامع مسجد میں ادا کی گئی جس میں مختلف علماء اکرام، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی۔

نمازِ جنازہ کے بعد عامر لیاقت حسین کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردخاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزعامر لیاقت حسین اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی تھی۔

Post Bottom Ad