چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پری مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز 22 یا 23 جون سے ہوسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں اس دوران ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں جون کے آخر یا جولائی کے ابتدائی دنوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے۔
رواں سال ملک میں کہیں 20 سے 30 اور کہیں 10 سے 20 فیصد زائد بارش ہوسکتی ہیں۔