![]() |
محکمہ موسمیات کی جانب سے 2 جولائی سے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ فوٹو: اے پی پی |
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم مشرقی سندھ، راجستھان اور بحیرہ عرب میں موجود ہے، جو آج شام یارات کو آندھی اور بارش کا سبب بن سکتا ہے۔
سردار سرفراز کا مزیدکہنا ہےکہ بارش کا پہلا سسٹم 5 جولائی تک سندھ پر اثرانداز رہےگا، جس کے پیچھےایک اورسسٹم بھی موجود ہے جب کہ دوسرا اسپیل پہلے سسٹم کے ختم ہونے کے 18 گھنٹے بعد اثر انداز ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے34ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، کراچی میں ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 75 فیصد ہے۔
دوسری جانب کراچی انتظامیہ کی جانب سے کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام اب تک نہیں ہوسکا، اہم شاہراہوں اور عمارتوں پر لگے بل بورڈز اور ہورڈنگز بھی نہ ہٹائے جاسکے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 2 جولائی سے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔