Post Top Ad




جولائی 07, 2022

کراچی میں مسلسل بارش کے پیشِ نظر گرین لائن بس سروس عارضی طور پر بند کردی گئی

 


کراچی: مسلسل تیز بارشوں کے پیشِ نظر، گرین لائن بس سروس کا آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرین لائن بس کوریڈور کلیئر ہونے پر سروس دوبارہ چلا دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سینٹرل اور اطراف میں مسلسل تیز بارش کی وجہ سے گرین لائن ٹریک زیر آب آگیا  ہے۔  مسلسل بارش کی وجہ سے مسافر بھی اسٹیشن تک نہیں پہنچ پا رہے۔ 

اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ پیپلز بس سروس بھی بارش کے باعث بند کردی گئی تھی۔

Post Bottom Ad