Post Top Ad




جولائی 24, 2022

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

 


کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

گلبرگ، لیاقت آباد، ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ لانڈھی،کورنگیِ نصیر آباد، یونیورسٹی روڈ،ملیر،  پی آئی بی، ناظم آباد میں بھی پھوار  پڑ رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دوپہر اور شام کو بارش کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آجکراچی میں سب سے زیادہ بارش قائدآباد میں 21.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گلشن حدید میں 10، صدر9 اورکیماڑی میں 8 ملی میٹر  بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ نارتھ کراچی میں 6.2 ، سعدی ٹاؤن میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جناح ٹرمینل، گلشن معمار،کورنگی میں 5.2 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ فیصل بیس میں 4.5، اولڈ ائیرپورٹ اور اورنگی ٹاؤن میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پر 3.6 ، ڈی ایچ اے میں 3.4 اور  مسرور  بیس میں 1.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اپ ڈیٹ:  3:05 p.m

Post Bottom Ad