Post Top Ad




اگست 10, 2022

کراچی: 11 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

 


کراچی میں  11 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

کراچی انٹر بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امتحانات بارش کے پیشِ نظر ملتوی کیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملتوی امتحانات 22 اگست کو ان ہی مراکز پر ہوں گے۔

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے مطابق آرٹس گروپ کے ریگولر اور پرائیوٹ کا علم شہریت (Civics) اور عمرانیات پرچہ دوئم ملتوی کیا گیا ہے۔


اس کے علاوہ آرٹس ریگولر کا شماریات پرچہ دوئم بھی ملتوی کیا گیا ہے۔  ہوم اکنامکس گروپ کا نرسنگ کا پرچہ ملتوی ہوا ہے جبکہ خصوصی امیدواروں کا فائن آرٹس کا پرچہ ملتوی کیا گیا ہے۔

Post Bottom Ad