Post Top Ad




اگست 10, 2022

عورت کو اولاد کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ہندو سادھو گرفتار

 


بھارت میں ایک بے اولاد عورت کو اولاد کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ہندو سادھو کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خود ساختہ سادھو سوامی ویرا گیانند گری کو ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں ایک خاتون یاتری کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

متاثرہ خاتون کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ سادھو نے اسے بھوپال میں 17 جولائی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ وہ شادی کے کئی سال بعد بھی بے اولاد ہے اور سادھو نے یقین دلایا تھا کہ وہ پوجا پاٹ کے ذریعے اسے اولاد کے قابل بنا دے گا۔

خاتون نے مزید بتایا کہ سادھو نے اسے کوئی چیز کھانے کو دی جسے کھانے کے بعد وہ مدہوش ہو گئی جس کے بعد سادھو نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

پولیس نے سادھو کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Post Bottom Ad