Post Top Ad

اگست 27, 2022

ایشیا کپ 2022: افغانستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے سری لنکا  کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا پہلے کھیلتے  ہوئے 19.4 اوورز میں صرف 105 رنز ہی بناسکا۔ فوٹو: افغانستان کرکٹ بورڈ/ٹوئٹر

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ناکوں چنے چبوا کر شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے سری لنکا  کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا پہلے کھیلتے ہوئے 19.4 اوورز میں صرف 105 رنز ہی بناسکا۔

افغانستان کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 10.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی  حاصل کرلیا۔ حضرت اللہ زازئی 37 اور رحمان اللہ گرباز 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Post Bottom Ad