![]() |
| بھارت نے پاکستان کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، بھارت کی جانب سے رویندرا جد یجا اور ویرات کوہلی 35،35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ فوٹو: ESPN Cricinfo/ Twitter |
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا۔
Fought hard but fell short in the end 💔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 28, 2022
India win by five wickets in the final over of the match 🏏#AsiaCup2022 | #INDvPAK pic.twitter.com/ZsbCWAFpI1
شروع ہی سے پاکستان ٹیم کا آغاز کچھ اچھا ثابت نہ ہوسکا، پاکستانی ٹیم 20 ویں اوور میں147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ،بھارت کے بھونیشورکمار نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، بھارت کی جانب سے رویندرا جد یجا اور ویرات کوہلی 35،35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ہاردک پانڈیا کو مین آف دی میچ کا ایوارٖڈ دیا گیا۔
