Post Top Ad




اگست 27, 2022

ایشیا کپ 2022: سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی

 

میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ آج سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہو رہا ہے، جس کے پہلے میچ میں سری لنکا اور افغانستان مدمقابل ہیں۔

ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں T20 ایشیا کپ 2022 براہراست کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں، ابھی جانیں

پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست بروز اتوار کو بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور  ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔

سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Post Bottom Ad