Post Top Ad




اگست 23, 2022

سندھ بھر میں 24 اور 25 اگست کو بارشوں کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی

 


 سندھ بھرمیں بارشوں کے پیشِ نظر 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق  تعلیمی اداروں میں تعطیل بارشوں کے ممکنہ امکان کے  باعث کی گئیں۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز پر ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق وسطی بھارت میں موجود مون سون سسٹم سندھ پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں 24 اور 25 اگست کو کراچی میں بادل برس سکتے ہیں۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ہوا کا شدید کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں وسطی بھارت پر موجود ہے جو بھارتی ریاست راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے۔  کراچی میں  کل 24 سے25 اگست کی شام تک ہلکی تیز بارش کا امکان موجود ہے جبکہ بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں

Post Bottom Ad