کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ

 


کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں اب بھی پانی کھڑا ہے جس کے باعث  ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں سندھ میں 41 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 40 کیسز کراچی اور ٹھٹھہ سے رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ کراچی میں ماہ اگست میں 534  افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ڈینگی کے زیادہ کیسز ضلع شرقی اور وسطی سے رپورٹ ہورہے ہیں۔

دوسری جانب  سندھ بھر میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 575 ہوگئی ہے اور رواں سال اب تک ایک ہزار 807 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلاہوچکے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی