Post Top Ad




اگست 20, 2022

کراچی میں موسم بہتر، لوڈ شیڈنگ میں معمولی کمی

 


کراچی میں بارشوں کے بعد موسم بہتر ہونے سے بجلی کی طلب میں کمی ہوئی ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں بھی معمولی کمی ہوئی۔


کراچی کے جن مثتسنیٰ علاقوں میں پہلے 5 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی وہاں اب 3 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ہمارا علاقہ قیوم آباد جو ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن کے ساتھ ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ سے مثتسنیٰ علاقوں میں آتا ہے پہلے یہاں 5 سے 7 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ ہوتی تھی جو اب حالیہ بارشوں کے بعد موسم بہتر ہونے سے کچھ کم ہوکر 3 گھنٹوں تک آگئی ہے۔


لیکن کراچی کے کئی علاقے اب بھی ایسے ہیں جہاں 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ لائٹ تو آتی نہیں لیکن بجلی کا بھاری بھرکم بل ضرور آجاتا ہے۔


اس مرتبہ ہمارے علاقے میں ایسا ہوا کہ بارشوں کے دوران بجلی نہیں گئی ورنہ یہ روایت رہی ہے کہ بارش کا پہلا قطرہ گرا اور بجلی بند ہوگئی۔


Post Bottom Ad