Post Top Ad




اگست 22, 2022

شہباز گل کو ڈاکٹرز نے فٹ قرار دے کر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا

 


اسلام آباد: تحریکِ انصاف ے رہنما شہباز  گل کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال انتظامیہ نے شہباز گل کا  چیک اپ کیا  اور انہیں فٹ قرار دے  کر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے۔

ذرائع کا بتانا  ہےکہ شہباز  گل دوبارہ سینے میں درد کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی ہسپتال میں جوس پینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ شہباز گل کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے  اور انہیں سانس کا مسئلہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد  کرتے ہوئے ان کا دوبارہ میڈیکل  کا  حکم دیا تھا۔

Post Bottom Ad