محکمہ مسمیات نے کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق، آج شام یا رات کو شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ 9 اگست کی شام یا رات سے موسلادھار بارش کاسلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مون سون کے اس اسپیل میں 14 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ 12 سے 13 اگست کے دوران بارش کی شدت زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
