ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو 1 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے افغانستان کا 130 رنز کا ہدف آخری اوور میں نسیم شاہ کے مسلسل 2 چھکوں کی بدولت حاصل کیا۔
What a match! We couldn’t have asked for a bigger thriller 🤩
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 7, 2022
Congratulations Pakistan 🇵🇰 on an unbelievable victory, and advancing into the FINALS of the DP World #AsiaCup 2022 🔥👏#AFGvPAK #ACC #GetReadyForEpic pic.twitter.com/RhtpuOXWh4
افغانستان کے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی9 وکٹیں 118رنز پر گر گئی تھیں، بابر اعظم صفر، فخر زمان 5 اور محمد رضوان 20 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ افتخار 30 اور شاداب خان 36 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کو 6 گیندوں پر 11 رنز درکار تھے نسیم شاہ نے مسلسل 2 چھکے مار کر پاکستان کو کامیابی دلادی۔ پاکستان کی فتح کے بعد سری لنکا بھی سپر فور مرحلے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں پہنچ گیا۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ ابراہیم زادران 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ رحمان اللہ 11 گیندوں پر17، حضرت اللہ زازئی 21 ،کریم جنت 15، نجیب اللہ 10 رنز اور کپتان محمد نبی صفر پر پویلین لوٹے۔
اختتامی اوورز میں راشد خان نے 15 گیندوں پر 18 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور 129 رنز تک پہنچایا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2، نسیم شاہ،حسنین، شاداب اور محمد نواز نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
گزشتہ روز ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بھارت کو سری لنکا نے چھ وکٹ سے شکست دی جس کے بعد سپر 4 میں سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر تھا۔
تاہم پاکستان ٹیم اگر ہار جاتی تو چاروں ٹیمیں فائنل کی دوڑ میں شامل رہتیں پر اب گروپ میں پاکستان اور سری لنکا کے 2،2 میچز میں 4،4 پوائنٹس کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
افغانستان اور بھارت کو مسلسل 2 میچز میں شکست ہوئی ہے جس کے بعد دونوں ٹیمیں ایشیا کپ سے باہر ہوگئی ہیں۔
