Post Top Ad




ستمبر 06, 2022

ایشیا کپ 2022: سری لنکا نے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

 


ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے اہم  میچ میں سری لنکا نے بھارت کو  6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے بھارت کا 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں باآسانی پورا کیا، کوشل مینڈس57 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاتھم نسانکا نے 37 گیندوں پر 52 رنز بنائے جبکہ ڈاؤسن شاناکا نے 18 گیندوں پر 33 اوربھنوکا راجاپکسا 17 گیندوں پر 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

مسلسل دوسرے میں ہارنے کے بعد بھارت کا فائنل میں پہنچنا بظاہر ناممکن ہوگیا، اگر سری لنکا اپنا آخری میچ جیتنے میں کامیاب رہی، پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچ ہار گیا اور بھارتی ٹیم نے آخری میچ میں افغانستان کو شکست دے دی تو 3،ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس ہوجائیں گے۔فائنل میں پہنچنے کیلئے معاملہ رن ریٹ پر جائے گا۔

اس کے علاوہ اگر کل پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی تو گرین شرٹس اور سری لنکن ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ بھارت اور افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا  نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 173رنز بنائے، کپتان روہت شرما 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سوریا کمار یادیو 34، یاردک پانڈیا اور رشبھ پنٹ نے 17،17 رنز بنائے، ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مادوشنکا نے 3، کرونارتنے اور کپتان داسن شانکا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Post Bottom Ad