سابق وفاقی وزیرِ خرانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد خصوصی طیارے میں لندن سے براہ راست اسلام آباد پہنچا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ان کے وفد کو لانے والے طیارے نے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کیا۔
اسحاق ڈار کا کل بروز منگل بطور وفاقی وزیر خزانہ کا حلف لینے کا امکان ہے۔
