Post Top Ad




ستمبر 26, 2022

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی


پاکستان میں ربیع الاول 1444 ہجری کا چاند  نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 9 اکتوبر، بروز اتوار کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا جس میں دیگر ارکان اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں نہیں ملیں جس کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 28 ستمبربروز بدھ کو ہوگی اور 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی۔

Post Bottom Ad