Post Top Ad




اکتوبر 20, 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022: یو اے ای نے نمیبیا کو 7 رنز سے شکست دے دی

 


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) نے نمیبیا کو 7 رنز سے شکست دے دی، شکست کے بعد نمیبیا کا ورلڈکپ میں سفر ختم ہوگیا۔

گیلونگ میں کھیلےگئے پہلے مرحلے کےگروپ اے میں یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے تین وکٹ پر 148 رنز بنائے۔

یو اے ای کے محمد وسیم 50 اور کپتان چندن گاپوئل رضوان 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

149 رنزکے ہدف کے جواب میں نمیبیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں، 69 رنز پر سات بیٹرز پویلین لوٹ گئے پھر ڈیوڈ ویسا اور روبین ٹرمپل مین نے 70 رنز کی شراکت بنائی لیکن آخری اوور میں ڈیوڈ ویسا 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ ٹرمپل مین 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

یواے ای نے میچ سات رنز سے جیت لیا، یو اے ای کےمحمد وسیم کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

خیال رہے کہ میچ سے قبل پہلے مرحلے کے گروپ اے میں نیدرلینڈز کے 4 پوائنٹس تھے جب کہ نمیبیا کے 2 میچز میں 2 پوائنٹس تھے۔

 نمیبیا کی اس شکست کے بعد وہ سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کرسکا جب کہ نیدرلینڈز نے چار پوائنٹس کے ساتھ سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

 اس سے قبل سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے کر رن ریٹ بہتر ہونے کی بنیاد پر سپر 12 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی تھی۔

Post Bottom Ad