Post Top Ad




نومبر 22, 2022

کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرلیں

 


پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ  کو خیر آباد کہہ دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق، یہ فیصلہ گزشتہ دنوں دیے گیے ایک متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے جس میں رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ  کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔

انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی رونالڈو کے کلب چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔

یاد رہے کہ 28 اگست 2021 کو کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے اطالوی کلب یووینٹس کو خیر باد کہہ کر دوبارہ مانچسٹر  یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

 37 سالہ رونالڈو 2003 میں 17 سال کی عمر میں پہلی بار مانچسٹریونائیٹڈ کا حصہ بنے تھے۔

2003 میں یونائیٹڈ کا حصہ بننے کے اگلے چھ سالوں میں رونالڈو نے 292 مقابلوں میں 118 گول کیے اور تیزی سے دنیا کے سب سے خطرناک اسٹرائیکرز میں سے ایک بن گئے۔

رونالڈو 2003 سے 2009 تک مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں جس کے بعد وہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور پھر 2018 میں اٹلی کےکلب یووینٹس چلےگئے تھے۔

Post Bottom Ad