انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو26 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں برتری حاصل کر لی۔
انگلش ٹیم کی جانب سے دیے گئے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 328 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی طرف سے مارک ووڈ نے پاکستان کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی
چوتھے دن محمد نواز نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 45 رنز بنائے، اس کے علاوہ ابرار احمد نے برق رفتار 17 رنز بنائے جس میں 4 چوکے شامل تھے۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دی تھی۔
