Post Top Ad




جنوری 09, 2023

پاکستان نے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

 


پاکستان نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ  کو 6 وکٹ سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز  میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیون کونوے اور فن ایلن نے کیا تاہم پہلے ہی اوور میں کونوے نسیم کا شکار بنے۔

کیویز کی جانب سے مائیکل بریس ویل، لیتھم، فلپس اور کپتان کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں تاہم پاکستانی بولرز میچ میں حاوی رہے۔

 نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے مائیکل بریس ویل 43، لیتھم 42، فلپس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی اور 57 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آج ڈیبیو کرنے والے اسامہ میر نے 2، محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کے 256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز متاثر کن نہیں تھا اور 30 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔


اس کے بعد فخر زمان اور کپتان بابر نے 78رنز کی شراکت بنائی تاہم فخر زمان 56 رنز بنا کر بریس ویل کا شکار بنے۔ بابر اعظم 66 اور حارث سہیل 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت گرین شرٹس نے 49 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز کا ہدف حاصل کرلیا اور یوں کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

گرین شرٹس کی جانب سے محمد رضوان 77 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بریس ویل نے 2، ساؤتھی اور فلپس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے کیویز کی جانب سے 256 رنز کا ہدف 49 ویں اوورز میں  4 وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا۔ نسیم شاہ کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


پاکستان کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔

Post Bottom Ad