Post Top Ad




فروری 04, 2023

پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروس بلاک کردی گئی

 


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وکی پیڈیا کو "توہین آمیز مواد" نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا۔

یہ واضح نہیں کہ  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کس "توہین آمیز مواد" کی بناء پر وکی پیڈیا کو بلاک کیا ہے ۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروس بند کر دی گئی ہے۔

وکی پیڈیا کو بلاک کرنے سے قبل عدالتی احکامات پر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر اس کی سروس کو ڈی گریڈ کیا گیا تھا۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا کی سروس کو پاکستان میں دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد ہٹانے کے بعد غور کیا جائے گا۔

چند روز قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے وکی پیڈیا کو انتباہ جاری کیا تھا کہ اگر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹایا گیا تو وکی پیڈیا سروس کو ڈی گریڈ کرتے ہوئے اسے بلاک کر دیا جائے گا۔

اپ ڈیٹ: وکی پیڈیا کی سروس چند دن بعد بحال کردی گئی تھی۔

Post Bottom Ad