Post Top Ad




فروری 25, 2023

بحیرہ جنوبی چین میں امریکی اور چینی طیاروں کا آمنا سامنا: ’آگے مت بڑھنا ورنہ ذمے دار خود ہوگے‘

 


بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحریہ کے ہوائی جہاز اور  چین کے جنگی طیارے کا بہت قریب سے آمنا سامنا ہوا۔


چینی ائیرپورٹ کی جانب سے امریکی بحریہ کے ہوائی جہاز کو وارننگ دی گئی کہ ’ یہ چائنا کی پیبلز لیبریشن آرمی ہے،خبردار! آپ چینی حدود سے 12 ناٹیکل میل دور ہیں،آگے مت بڑھنا ورنہ ذمے دار خود ہوگے۔‘

امریکی جہاز کی پائلٹ نے جواب دیا کہ وہ محفوظ فاصلے پر ہے اور مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اسی دوران فضا میں چین کا J-11 جنگی طیارہ نمودار ہوا، دونوں طیارے 500 فٹ کے فاصلے پر آگئے۔ میزائل سے لیس چینی جنگی جہاز نے امریکی پائلٹ کو جواب نہیں دیا جس کے بعد امریکی جہاز مغرب کی جانب نکل گیا۔

اس تمام واقعے کے وقت امریکی نشریاتی ادارے CNN کا کرئیو طیارے میں موجود تھا جس نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی۔

Post Bottom Ad