Post Top Ad




فروری 16, 2023

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ

 


وفاقی حکومت نے  مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر مزید مشکلات بڑھاتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔


اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 280 اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 196 روپے 68 پیسے تک جاپہنچا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو جائے گا۔

Post Bottom Ad