Post Top Ad




مئی 24, 2023

کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص میں گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

 


کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص میں گیارہویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات  30 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو  کے مطابق کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں امتحانات 30 مئی سے 2 شفٹوں میں لیےجائیں گے جس میں 4لاکھ 89 ہزارطالب علم امتحانات میں حصہ لیں گے۔

اسماعیل راہو نے بتایا کہ تمام ڈویژنز میں390 ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور 700 امتحانی مراکز قائم کردیے گئے ہیں، جبکہ سکھر،لاڑکانہ اورشہید بینظیر آباد میں بارہویں جماعت کےامتحانات شروع ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ میٹرک کےامتحانات میں  3ہزار 565 طلبہ نقل کرتے پکڑے گئے، دوران امتحان 2600 موبائل فونز ضبط کیےگئے جب کہ 800 سےزائد طلبہ کاپی بدلنے،کسی اور کی جگہ امتحان دیتے پکڑے گئے۔

Post Bottom Ad