سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑنے اور سیاست سے وقفہ لینے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے یہ اعلان ٹوئٹر پر کیا، ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں اور میں فی الحال سیاست سے وقفہ لے رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے چکا اور عمران خان سے راہیں جدا کرلی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے بھی پارٹی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔