Post Top Ad




جون 15, 2023

پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے



کراچی: پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہوگئے۔

میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب کو 173 ووٹ ملے جب کہ حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے، اس طرح مرتضیٰ وہاب 13 اضافی ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہوگئے تاہم نتائج کا حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

کراچی کے آرٹس کونسل آڈیٹوریم کوپولنگ اسٹیشن قرار دیا جہاں تقریباً 33 منتخب افراد موجود تھے جب کہ 32 کے قریب ارکان نہیں پہنچے۔

میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب کے لیے ووٹنگ مکمل ہوئی جس کے بعد جماعت اسلامی کے امیدوارحافظ نعیم الرحمان  کے لیے ووٹنگ کرائی گئی۔

ریٹرننگ افسر نذر عباس نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب نے 173 ووٹ لیے اور میئر کیلئے کامیاب ہوئے، جماعت اسلامی کےامیدوارحافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے، 32  ارکان غیر حاضر تھے، 31 پی ٹی آئی  کے تھے اور  ایک ٹی ایل پی کا تھا۔

میئر کراچی کے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ڈپٹی میئر کراچی کے لیے مقابلہ ہوا جس میں پیپلز پارٹی ہی کے امیدوار سلمان عبداللہ مراد ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔

جبکہ جماعتِ اسلامی نے میئر کراچی کے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے، امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میئر کے انتخاب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غائب کیے گئے 31 لوگوں کے بغیر میئر کا انتخاب قبول نہیں، ہم نتائج مسترد کرتے ہیں ۔

جماعت اسلامی نے کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان  بھی کیا ہے۔

 

Post Bottom Ad