Post Top Ad




جون 25, 2023

نثار شہید پارک میں ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کے علاوہ دیگر افراد کے داخلے پر پابندی عائد

 


ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ( ڈی ایچ اے) کراچی نے نثار شہید پارک میں علاقہ مکینوں کے سوا غیر  رہائشی افراد کے داخلے پر پابندی لگادی۔

ڈی ایچ اے کراچی کا ٹوئٹر پوسٹ میں کہنا تھا کہ کہ ڈیفنس میں واقع نثار شہید پارک میں اب غیر  رہائشی افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی بھی صرف فیملی کے ساتھ ہی پارک میں آسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ پارک میں چہل قدمی یا ورزش کے لیے آنے والے افراد کے لیے جوگر  اور ٹریک سوٹ میں آنے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق چہل قدمی کرنے والے افراد کم از کم جوگرز ضرور پہن کر پارک میں آئیں۔

پارک میں ڈیفنس کے غیر رہائشیوں کا اکیلا یا فیملی کے ساتھ بھی داخلہ بند ہوگا تاہم اب اس حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

کراچی کے شہریوں نے ڈی ایچ ا ے کے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کراچی صدر کے رہائشی محمد نوید نے ڈی ایچ اے کے فیصلے پر اعتراض کیا، انہوں نے کہا کہ میں اکثر ویک اینڈ پر اپنے بچوں کو پارک لے جاتا تھا، پارک کو اچانک صرف ہمارے لیے کیوں بند کیا جا رہا ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم پاکستان کے کم درجے کے شہری ہیں؟

Post Bottom Ad